پاکستانیوں کی نظر میں مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ گیلپ اینڈ گیلانی پول کے نتائج!!!

پاکستان (نیوز اویل)، گیلپ پاکستان گیلپ انٹرنیشنل سے الحاق شدہ ایک پول ہے یہ عام عوام سے رابطے کا ذریعہ ہے اور سروے اور ریسرچ کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ گیلپ ب پاکستان بہت سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔

یہ بہت سی یو این ایجنسیز کے لیے بھی کام کررہا ہے ۔ حال ہی میں گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے ایک سروے کیا جس طرح عنوان پاکستان میں مہنگائی کی وجہ تھا ۔

گیلپ اینڈ گیلانی کے اس سروے کے مطابق آڑسٹھ فیصد عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ پاکستان کی حکومت ہے یہ سروے چاروں صوبوں میں کیا گیا ہے اور 10 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ تاجر ہیں ۔ 68 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ موجودہ حکومت ہے ۔ 3 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ بین القوامی عناصر ہیں ۔ 1 فیصد عوام کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ بیرونی ایڈ ہے ۔ 3 فیصد نے کہا کہ اس کی وجہ ہماری اپنی پبلک ہے 2 فیصد عوام نے دوسرے عوامل کا کہا اور 6 فیصد لوگوں نے کوئی ریسپانس نہیں دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *