اہم خبریں

مری میں امرجنسی نافذ۔۔۔ پاک فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے!

پاکستان (نیوز اویل)، مری میں شدید برف باری کے کے باعث ہزاروں سیاح وہاں پھنس گئے ہیں اور مری جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے بہت زیادہ لوگ گاڑیوں میں محصور ہیں اور ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہیں اور رپورٹ کے مطابق بہت سے سیاحوں کی گاڑیوں میں ہی ڈیتھ ہوچکی ہے ۔

اسلام آباد سے مری جانے والے راستے اتوار تک بند رہیں گے کنٹرول روم کے ذرائع کے مطابق مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی اور اس ساری صورتحال میں بہت سے سیاح گاڑیاں چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات میں بہت مشکل پیش آ رہی ہیں جس کی وجہ سے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

اسلام آباد کے تھانہ کے اے ایس آئی ای نوید اپنی فیملی کے ہمراہ مری میں برفباری دیکھنے گئے تھے ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چھ افراد شامل تھے اور گاڑیوں کے پھنسنے کی وجہ سے اور شدید ٹھنڈ اور برف باری کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے 6 افراد سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں اس کے علاوہ نتھیاگلی کے مقام پر بھی کی سیاحوں کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

ان ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرکاری دفاتر اور ریسٹ ہاؤسز کو کھول دیا گیا ہے تاکہ لوگ وہاں پر پناہ لے سکیں ۔ حکومت پنجاب نے بھی مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے وہاں پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اس کے علاوہ پھنسی ہوئی گاڑیوں میں میں ایک ہی خاندان کے دس افراد کی بھی موت کی تصدیق ہوئی ہے

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago