اہم خبریں

اگر آپ کی گاڑی برف میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ آئی جی انعام غنی کا بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز انعام غنی کا مری کے افسوس ناک واقعے کے بارے میں بیان سامنے آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی گاڑی برف میں پھنس جائے تو ان کا کہنا تھا کہ کاربن مونو آکسائیڈ کی بو نہیں ہوتی اس لیے اسے فوراً سے محسوس کرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے اس وقت جب گاڑی برف میں پھنس جائے اور انجن چل رہا ہو تو گاڑی کی کھڑکی ہلکی سی کھول دیں اور گاڑی کے ایگزاسٹ سائلنسر پائپ سے برف صاف کریں۔

یاد رہے کہ مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح وہاں پھنس گئے ہیں اور مری جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے بہت زیادہ لوگ گاڑیوں میں محصور ہیں اور ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہیں ۔

اسلام آباد سے مری جانے والے راستے اتوار تک بند رہیں گے کنٹرول روم کے ذرائع کے مطابق مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی اور اس ساری صورتحال میں بہت سے سیاح گاڑیاں چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات میں بہت مشکل پیش آ رہی ہیں اور اب وہاں فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ اور ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago