اہم خبریں

بغیر کسی ثبوت کے شہباز شریف پر کیس کرنے کو کہا گیا۔۔۔ اہم انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، بغیر کسی ثبوت کے شہباز شریف پر کیس کرنے کو کہا گیا شریف خاندان پر جھوٹے الزامات لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی آر کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے شریف خاندان پر کیس کرنے کا کہا گیا۔

بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر بھی منی لانڈرنگ کا بغیر کسی ثبوت کے الزام لگانے کا کہا گیا اور شہباز شریف کا جس عرب شیخ کے ساتھ ملنے اور اسے فائدہ دینے کا الزام تھا اب اس سے وزیراعظم صاحب کا رابطہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے سامنے بی شہباز شریف کی فائل لائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے لیکن فائل دیکھ کے یہ بتا دیا تھا کہ کیس نہیں بن سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف تنخواہ لیتی ہے اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں ۔ بشیر میمن کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پر لگائے گئے کافی الزامات سچ نہیں ہے ان پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانے کی کوشش کی گئی ہے اب بھی اگر نوازشریف واپس آ جاتے ہیں تو عمران خان کے لیے بہت مشکل ہوگی کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ کافی کیسز کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہو جائے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago