واٹس ایپ نے وائس میسج کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، واٹس ایپ نے صارفین کے لئے وائس میسیج کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس سے لوگوں کو لمبے لمبے وائس میسج کو سننے کے ساتھ ساتھ دوسری سائیڈ پر جا کر میسج پڑھنے کی بھی آسانی ہوگی ۔

واٹس اپ روز بروز آپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اور ان کی آسانی کے لئے نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے اب واٹس ایپ پر وائس میسج سننے کے ساتھ ساتھ آپ کسی دوسری چیٹ پر میسج نہیں پڑھ سکتے تھے یا میسج نہیں کر سکتے تھے واٹس اپ نے اس کے حوالے سے لوگوں کے لئے آسانی پیدا کر دی ہے اور ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے آپ ایک چیٹ پر وائس میسج سنتے ہوئے دوسری چیٹ پر جا کر وہاں پر میسج دیکھ بھی سکتے ہیں اور میسیج کر بھی سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کا یہ فیچر صرف ابھی آئی فونز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس کو انڈرائڈ فون کے لیے بھی لوگ استعمال کر سکیں گے اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *