پاکستان تحریک انصاف کچھ ہی حلقوں پر مہربان کیوں؟ اہم راز سامنے آ گیا!

پاکستان (نیوز اویل)، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ حکومت گاڑیوں سے نکلے ، جہازوں سے اترے تو انہیں پتہ چلے کہ عوام کس مشکل سے گزر رہی ہے ۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ہم بیک بینچرز بھی ووٹ لے کر آ تے ہیں اور ہمارے لوگوں کا بھی حق ہے کہ وہ بجلی گیس اور پانی حاصل کر سکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف آ گے والی تین قطاروں کی ہی باتیں سنی جاتی ہیں ان سے ہی مشورہ لیا جاتا ہے اور کیا پاکستان میں صوابی ، سوات اور نوشہرہ ہی کے علاقے ہیں جو سب سہولتیں ان کو ہی دی جا رہی ہیں ۔ اور اگلی تین قطاروں والوں کے نام ہی ای سی ایل میں ڈالیں ۔

یاد رہے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی وزیراعظم عمران خان اور پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور صورتحال کافی خراب ہو گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے آ پ کو وزیراعظم بنایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور گیس ہمیں نہیں مل رہی تو خیبرپختونخوا والے پس رہے ہیں اور مزید یہ کہا کہ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم لوگ اس بار ووٹ نہیں دے سکیں گے ۔ اور عمران خان کا کہنا تھا کہ آ پ مجھے دھمکی نہ دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *