اہم خبریں

“کامیاب جوان پروگرام” کن بنیادوں پر نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے؟

پاکستان (نیوز اویل)، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے عثمان ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے شروع کیے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے طرح طرح کی سکیموں سے عوام کو لوٹا ہے کیوں کہ ان کا مقصد صرف خود کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا تھا نون لیگ نے پرائم منسٹر لون کا انعقاد کیا تھا جس کا سربراہ ہی مریم نواز صاحبہ کو بنا دیا گیا تھا ان کا کہنا تھا وہ سب رشوت کی اسکیمیں تھیں اور عثمان ڈار صاحب نے نوجوانوں کو اس سے باہر نکالا ۔

ان کا مزید کہنا یہ تھا کہ ابھی تک چالیس ارب کے قرضے منظور کیے جا چکے ہیں اور اس سے ہزاروں کاروبار شروع کیے جا چکے ہیں اور حکومت مزید قرضے منظور کر رہی ہے تا کہ اسٹارٹ اپس کو پروموٹ کیا جا سکے اور غریب نوجوان بھی آ گے بڑھ سکیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام میں اٹھارہ سال سے لے کر پینتالیس سال تک کے تمام افراد آ سان اقساط پر قرضے لے کر اپنے کاروبار شروع کر سکیں گے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago