اہم خبریں

پہلی سے پانچویں جماعت تک سکول بند، آن لائن کلاسز لینے کا فیصلہ!

پاکستان (نیوز اویل)، کرونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور کرونا پھیلنے کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور کراچی میں کرونا پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔

کراچی کے ایک نجی سکول کو کرونا کیسز کی وجہ بند کر دیا گیا ہے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں اور 12 سال سے زیادہ جن بچوں پاس ویکسین کارڈ ہو گا وہی سکول میں آ سکیں گے ۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹی جماعت سے آ ٹھویں جماعت تک بچوں کو ہفتے میں تین تین دن بو لایا جائے گا ۔ اور نہم اور دہم کلاس کے سب طلبہ سکول آ ئیں گے ۔

یاد رہے کہ مراد راس نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو ویکسین لگوانا ضروری ہے اور سکولوں میں ایس او پیز پر عمل کروانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے اور 50 فیصد سے زائد بچوں کو ویکسین لگوانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور 1 اگست کےبعد ان بچوں کا داخلہ سکولوں میں ممنوع ہو گا جن کو ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہوا ہوگا ۔اور ویکسین بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو لگائی جا رہی ہیں اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی سکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر مکمل عمل کر وانے کی کوشش کی گئی ہے اور ماسک کے بغیر سکولوں میں آ نے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اور کالجوں میں بھی بغیر ویکسین کے نہیں جایا جا سکے گا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago