نواز شریف کو اب تک بچانے میں کن دو اسلامی ممالک کا ہاتھ ہے؟ سینئر صحافی ہارون الرشید کا اہم بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، سینئر صحافی ہارون رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اب تک بچانے میں دو اسلامی ممالک کا ہاتھ ہے۔

یہ بات سامنے آرہی ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ایسا تو ممکن ہی نہیں کہ نواز شریف ابھی واپس آجائیں لیکن دو اسلامی ممالک بحرین اور قطر پوری کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو واپس لایا جا سکے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری نے پتہ نہیں نون لیگ کے کون سے چار لوگوں کی بات کی ہے یہ ایک سیاسی بیان بازی ہی ہوتی ہے یاد رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں لیکن ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ یہ چار شریف کون ہے ۔ ان کا کہنا تھا کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آئی ہیں کہ کوئی چار مسلم لیگ نون کے اراکین ایسے ہیں جو کہ خود کو شریف فیملی سے زیادہ قابل سمجھتے ہیں ۔

یاد رہے ہارون رشید پاکستان کے مایہ ناز کالم نگار ہیں وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *