عمران خان خود بہت مہنگے اور انمول ہیں! عامر لیاقت کا پھر سے بیان سامنے آگیا..

پاکستان (نیوز اویل)، ڈاکٹر عامر لیاقت نے پھر سے عمران خان کے بارے میں ٹویٹر پر ٹویٹ کر دی جو کہ وائرل ہو گئی ہے اس ٹویٹ میں انہوں نے عمران خان کو انمول کہا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ “وہ کہتے ہیں کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کرتا ، کبھی سوچا بھی ہے کہ عمران خان خود کتنا مہنگا اور انمول ہے ” عامر لیاقت کی اس ٹویٹ کو کو پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام نے اس ٹویٹ پر شدید تنقید کر رہی ہے اس ٹویٹ پر لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنا مہنگا ہے کہ پہلے چور چور کا نعرہ لگاتے ہوئے اب خود چور بن گیا ہے ۔ ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اتنا ہی انمول ہے تو آپ گھی اور آئل کا ریٹ 160 سے 400 روپے میں لیں یہ انمول عمران خان ہی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عمران خان انمول نہ ہوتے تو آپ کو پیٹرول بجلی اور گیس مہنگی نہ ملتی۔ ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا ہے اور اس جھوٹے کو پورا پاکستان بھگت رہا ہے عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ مکانوں کا جو وعدہ کیا تھا وہ کہاں ہیں اور ہر انسان یہ پوچھ رہا ہے کہ نیا پاکستان کہاں ہے؟

یاد رہے ڈاکٹر عامر لیاقت ایک ٹی وی ہوسٹ اور پولیٹیشن ہیں اور 2018 سے نیشنل اسمبلی آف پاکستان کے ممبر ہیں۔ اس سے پہلے وہ دو ہزار دو سے دو ہزار سات تک بھی نیشنل اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں اور ریلیجیس افیئرز کے منسٹر آف اسٹیٹ رہ چکے ہیں 2018 سے پہلے عامر لیاقت ایم کیو ایم ایم کے رکن رہ چکے ہیں جبکہ 2018 کے بعد سے اب تک وہ پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *