اہم خبریں

نواز شریف کے وکیل نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، 1999 میں اعتراز احسن نواز شریف کے وکیل تھےاور انہوں نے نواز شریف کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ کہتے تھے کہ لڑیں گے مریں گے لیکن اب سب چھوڑ کر ملک سے بھاگ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سات اکتوبر کو بیگم کلثوم نواز شریف تشریف لائیں تھیں اور انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ لڑو مرو مطلب پوری جدوجہد کرو لیکن نو اکتوبر کو پتا چل رہا تھا کہ نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز شریف جا رہے ہیں مجھے کافی لوگوں کے فون آ ئے میں کہا ایسا نہیں ہو سکتا یہ بات درست نہیں ہے ۔

اعتراز احسن کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم دو دن سے کیس کی تیاری کر رہے تھے تو ایسا ممکن نہیں تھا کہ نواز شریف ملک چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ ویزا ، ٹکٹ یہ سب چیزوں میں وقت لگتا ہے میں نواز شریف کا وکیل تھا لیکن مجھے ان سب معاملات سے بے خبر رکھا گیا۔ اعتراز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے 1999 میں آ رمی چیف کا جہاز قبضہ میں لیا تھا اور سب دستاویزات عدالت میں پیش کی گئی تھی وہ اصلی نہیں تھیں جالی تھیں۔ اور اب یہ سب باتیں بہت حیران کن ہیں جو یہ کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف الیکشن جیت جائیں گے نون لیگ اب ایک ساتھ نہیں ہے بکھر گئے ہیں۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago