عمران خان پر شوکت خانم سے متعلق معاملات میں منی لانڈرنگ کے الزامات !

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان پر شوکت خانم کے معاملات کے حوالے سے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شوکت خانم کے کافی معاملات کو لے کر منی لانڈرنگ کی ہے یہ کیس ہائی کورٹ میں لے کے جایا گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو جرح کی اجازت دے دی ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر اللہ نے یہ کہا تھا کہ کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں لیکن عدالت نے کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کے حوالے سے منی لانڈرنگ کے الزامات لگانے پر خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی بھی دائر کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *