اہم خبریں

آج معیشت آئی سی یو میں ہے، اب انشاءاللہ عمران نیازی مائنس ہوگا، حمزہ شہباز کا اہم بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، حمزہ شہباز نے حال ہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ عمران خان مائنس ہوں گے ۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی وجہ سے معیشت آئی سی یو میں ہے اور عوام نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح عمران نیازی عوام کو لوٹ رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے اوپر ہر غلط اور جھوٹے الزامات لگا رہا ہے جسے وہ ابھی تک خود ثابت نہیں کر سکا۔ حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے خود ابھی تک اپنے بینکس کی ڈیٹیل بھی تک ظاہر نہیں کی۔

حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مری عمران خان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ حکومت کی وجہ سے 23 لوگوں کی جان چلی گئی عمران خان کو چاہیے تھا خود استعفی دے کیونکہ عمران نیازی خود اب سیاست سے مائنس ہو چکا ہے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا فنڈز میں 40 ارب سے زائد رقم غائب ہے جس کا کوئی رکارڈ ہی موجود نہیں ہے کہ وہ پیسے آخر کہاں گئے ہیں ۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرونا فنڈز کو کہاں خرچ کیا ہے اس کا کوئی رکارڈ نہیں دیا ہے۔ کرونا فنڈز 355 ارب روپے تھا جس میں سے چالیس ارب روپے غائب ہیں ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago