اہم خبریں

غیر ملکی فنڈنگ کیس کے بعد ، عمران خان ایک اوراسکینڈل کی زد میں آگئے…

پاکستان (نیوز اویل)، غیر ملکی فنڈنگ کیس کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک نئے سکینڈل کی زد میں آ گئے کوونا ریلیف فنڈز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ کرونا ریلیف فنڈز میں سے اربوں روپے غائب ہیں ۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا فنڈز میں 40 ارب سے زائد رقم غائب ہے جس کا کوئی رکارڈ ہی موجود نہیں ہے کہ وہ پیسے آخر کہاں گئے ہیں ۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرونا فنڈز کو کہاں خرچ کیا ہے اس کا کوئی رکارڈ نہیں دیا ہے۔ کرونا فنڈز 355 ارب روپے تھا جس میں سے چالیس ارب روپے غائب ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں تقریباً ا ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اور خیبر پختونخوا میں بھی 70 کروڑ سے زائد رقم کا فراڈ ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پر اپنی تصویر چھپوا کر لوگوں کو بس بیوقوف ہی بنایا جا رہا ہے ۔ اور کرونا کی وجہ سے ایکس رے مشینوں اور کٹس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن نا تو کٹس ہسپتالوں کو فراہم کی گئی نا ہی ایکس رے مشینز۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago