پی ٹی آئی کی حکومت کے تین سالوں میں کتنے پاکستانیوں نے ملک چھوڑ دیا؟ حیران کن انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، پی ٹی آئی کی حکومت کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں اور ان تین سالوں میں میں لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ کر نوکری کی تلاش میں بیرون ملک جا چکے ہیں۔

وزارت اوورسیز پاکستانی نے ایوان میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی ڈیٹیلز پیش کی ہیں جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ ان تین سالوں میں بیرون ملک سے پاکستانی واپس نہیں آئے بلکہ لاکھوں پاکستانی نوکری کی تلاش میں بیرون ملک جا چکے ہیں۔ وزارت اوورسیز پاکستانی کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے تین سالوں میں 11 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ملک چھوڑ کر باہر جا چکے ہیں ۔ سعودی عرب، یو اے ای ، اومان اور قطر جیسے ممالک میں زیادہ تر پاکستانی نوکریوں کے لیے گئے ہیں ۔ ایوان میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عربیہ میں نوکری کی تلاش کے لیے جانے والے افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ یو اے ای میں جانے والے پاکستانیوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہے اس کے علاوہ اومان جانے والے افراد کی تعداد 80 ہزار کے قریب ہے جبکہ قطر جانے والے افراد کی تعداد 70 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے سعودی عرب، یو اے ای، اومان اور قطر کے علاوہ عراق ، ملائیشیا اور بحرین میں بھی بہت سے پاکستانی نوکری کی تلاش میں گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان صاحب کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کو لاکھوں نوکریاں دیں گے لیکن یہ نوکریاں تین سال میں ابھی تک نظر نہیں آئیں عمران خان صاحب نے تبدیلی کے بہت سے نعرے لگائے تھے جن پر وہ پورا نہیں اتر رہے نوجوان نوکری کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ملک میں نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ برون ملک جانے پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *