وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مریم نواز کو مضحکہ خیز جواب! باجی آپ نے عمران خان کو ابو کی طرح سمجھ رکھا ہے جو۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ پر جواب دے دیا شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر مضحکہ خیز طریقے سے مریم نواز کو جواب دیا۔

شہباز گل نے مریم نواز شریف کی گئی ایک ٹویٹ پر ان کو جواب دیا مریم نواز نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اب رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں کیوں کہ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اتنی دیر آپ اپنی اور عوام کی مشکلات کا باعث بنیں گے آپ عبرتناک شکست کھا چکے ہیں اب آپ کو اقتدار سے پیچھے ہٹ جانا چاہئیے۔ تو شہباز گل لے ان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ باجی آپ نے عمران خان کو ابو کی طرح سمجھ رکھا ہے جو کبھی سامان اٹھا کر جدہ تو کبھی لندن چلتے بنتے ہیں ۔ اور اس طرح کے کسکنے کی کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہونے دیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *