اہم خبریں

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ہی پی ٹی آئی کے خلاف بیان دے ڈالا۔۔۔ عمران خان مجھے یہ افسوس ہے کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا!

پاکستان (نیوز اویل)، پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد نے پی ٹی آئی کے خلاف بیان دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت افسوس ہے کہ وہ عمران خان کو نہیں پہچان سکے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعت جو کہ احمد جواد تھے ان کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں جو کہ عمران خان کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں اور انہیں پارٹی سے برطرف کر دیا گیا ہے ان شوکاز نوٹس کے جواب میں احمد جواد کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا بہت افسوس رہے گا کہ میں عمران خان کو نہیں پہچان سکا کہ وہ کیا ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے خواب دکھا رہے ہیں لیکن وہ پہلے اپنی پارٹی کو تو ریاست مدینہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں پھر ملک کی بات کریں انہوں نے کہا کہ اگر فری ہینڈ دیا جائے اور الیکشن کرائے جائیں تو کبھی بھی عمران خان نہیں جیتیں گے وہ ہار جائیں گے۔

ان کو تیس نکات پر مشتمل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا محبت بھرا شوکاز نوٹس ملا اور اب میں بھی آپ کو ایسے ہی جواب دوں گا انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس ملک کے لئے سب سے بڑا دھوکا ہے دھوکا اس لیے نہیں کہہ رہا کہ مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے بلکہ آپ کے کے اپنے ہی کسی دعوے پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے کہا ہے اگر ریاست مدینہ بنانےکا کہتے ہیں تو ریاست مدینہ بنا کر دکھائیں اور مجھے دھمکی دینا بند کریں اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہوگا اور پی ٹی آئی ہوگی۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago