اہم خبریں

آخر کون سی تصویر پر مریم نواز شریف نے نون لیگ کے رہنما محمد زبیر کو خوشی قسمت قرار دے دیا؟ “محمد زبیر صاحب آپ لکی ہیں۔”

پاکستان (نیوز اویل)، نون لیگ کے رہنما مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں انہوں نے نون لیگی رہنما محمد زبیر کی ٹوئٹ کی ہوئی ایک تصویر کو ریٹویٹ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ “محمد زبیر صاحب آپ تو لکی ہیں۔

محمد زبیر نون لیگ کے ممبر ہے اور اس وقت لندن میں ہیں انہوں نے نواز شریف کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ ہی ساتھ یہ تحریر کیا اپنے قائد کے ساتھ لندن میں تصویر۔ جس پر مریم نواز شریف نے اس تصویر کو ریٹویٹ کرتے ہو ئے محمد زبیر صاحب کو کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں جو آپ اس طرح نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور تصویر بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز پہلے مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹرک کی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے اوپر میاں نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی تھی اور ساتھ ہی ساتھ یہ لکھا ہوا تھا کہ واپس آجائیں ہمیں آپ کی ضرورت ہے ۔ میاں نواز شریف لندن میں مقیم ہیں جو کے علاج کے سلسلے میں گئے تھے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے حکومت آئے روز نواز شریف کی واپسی کے دعوے کرتی رہتی ہے لیکن فی الحال ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago