پاک فوج کی کس ریٹائرڈ شخصیت کو “معاون خصوصی برائے احتساب ” بنایا جا رہا ہے؟ اہم خبر سامنے آگئی!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے گزشتہ روز استعفی دے دیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے نئے معاون خصوصی برائے احتساب کون ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے برگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا اور اس کے بیچ میں یہ خبر سننے میں آ رہی ہیں کہ کہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر سے ناراض ہوئے تھے ۔

شہزاد اکبر نے استعفیٰ بجھوانے کے ساتھ ساتھ یہ کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں ہیں لیکن وہ ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہی ہیں اور پارٹی کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہیں گے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر سے عدالتی مقدمات کی کچھ تفصیلات منگوائی تھیں لیکن شہزاد اکبر نے مکمل تفصیلات نہیں دیں اور ان تفصیلات میں جو انہوں نے وزیر اعظم کو دی اور اس بریفنگ میں جو وزیر اعظم کو دی گئی تھی بہت زیادہ فرق تھا جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان ان پر ناراض ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *