اہم خبریں

عمران خان کے خلاف سب سے پہلے وعدہ معاف گواہ کون بنے گا؟ اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام شبلی فراز رکھ لیں! سلیم صافی نے عمران خان کو چیلنج کر دیا!

پاکستان (نیوز اویل)، سینئر صحافی سلیم صافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کون عمران خان کے خلاف سب سے پہلے وعدہ معاف گواہ بنے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام ہی بدل دیں۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سب سے پہلے وعدہ معاف گواہ اسد عمر اور زلفی بخاری بنیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہو تو میرا نام بدل کر شبلی فراز رکھ دیں۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں میں انتشار پیدا کررہے ہیں اور جس طرح کے بیانات وہ دے رہے ہیں اس طرح کے بیانات دے کر وہ زیادہ دیر تک کرسی پر سوار نہیں رہ سکیں گے ۔

سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان ان لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کو اقتدار پر بٹھایا ہے وہ اس عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کو ووٹ دیئے تھے انہوں نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ میں زیادہ خطرناک ثابت ہو جاؤں گا یا یہ کہہ دینا کہ اگر مجرموں کو این آ ر او دیا گیا تو میں اسی دن ملک سے غداری کروں گا نہایت ہی شرمناک الفاظ ہیں اور عمران خان یہ لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago