پرویز خٹک بھی عمران خان کی حمایت میں میدان میں آ گئے۔۔۔ عمران خان کو کیسا لیڈر قرار دے دیا!

پاکستان (نیوز اویل)، صوبائی صدر پرویز خٹک صاحب نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں ان کی طرح کی لیڈرشپ آج تک کوئی نہیں چلا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ محض پی ٹی آئی کا خود کو والے جو پی ٹی آئی کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات بھی پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی اور یہ کہنے والے کے عمران خان کی حکومت میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے وہ یہ چیز سن لیں کہ مہنگائی کرونا کی وجہ سے بڑی ہے جب سے عمران خان آئے ہیں وہ اس چیز کو فیس کررہے ہیں اور ملک کو اچھے طریقے سے لے کر چلنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے اور عوام یہ بھی دیکھیں کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان میں ابھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی مہنگائی یورپی ممالک میں ہوچکی ہے یورپی ممالک میں پاکستان کی نسبت دس گناہ مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے چور بہت مالدار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں اور یہ سب چور عمران خان اور پی ٹی آئی کو بد نام کر رہے ہیں ۔

پرویز خٹک صاحب نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ایماندار ہیں قائداعظم کے بعد کوئی بھی ایسا لیڈر نہیں آیا جو ایماندار ہو ۔ اور مہنگائی کا رونا رونے والے خود باہر علاج کے لیے جا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی غریب عوام کو صحت کارڈ مہیا کیا کر رہی ہے انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں کیونکہ ملکی معیشت بڑے اچھے طریقے سے چل رہی ہے اور بہتری کی طرف گامزن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *