23 مارچ حکومت کا ہی نہیں پورے پاکستان کا ایونٹ ہوگا! سیاسی جماعتوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ اہم انکشافات!

پاکستان (نیوز اویل)، صابر شاکر ایک سینئر تجزیہ کار ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام میں یہ کہا ہے کہ ماسٹر کی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس چلی گئی ہے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ صرف حکومت کے لیے ہی نہیں پوری قوم کے لئے اور پورے ملک کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی آئے تھے اور اکیلے رہ گئے تھے کیونکہ شہباز شریف اور دوسرے رہنما اپنے معاملات طے کر کے چلتے بنے تھے انہوں نے کہا کہ ماسٹر کی آصف علی زرداری کے پاس ہے اور 23 مارچ تک حکومت گر جائے گی ۔جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری کو مارچ کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم 27 فروری کو اپنی مارچ شروع کریں گے اور نون لیگ یا دوسری جماعتیں جو بھی ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اگر باقی پارٹیاں بھی ہمارے ساتھ مل جائے گی تو اس طرح ہم مضبوط ہو جائیں گے اور لاہور تک پہنچتے پہنچتے ہی حکومت ختم ہو جائے گی حکومت اپنے وزن سے گر جائے گی۔

حال ہی میں اجلاس کے دوران یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم اپنے مارچ کی تاریخ کو تبدیل کر دیں اور 23 مارچ کو مارچ نہ کریں لیکن پی ٹی ایم اپنے فیصلے سے ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ 23 مارچ کو ہی مارچ کریں گے کیونکہ اگر وہ تاریخ کو تبدیل کرتے ہیں تو اس طرح اچھا اثر نہیں پڑے گا اس لیے تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *