وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے درمیان ناراضگی کی وجہ نوازشریف کیوں؟؟؟ شیخ رشید نے حیران کن انکشاف کردیا!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں شہزاد اکبر میں استعفی دیا ہے جس کے بعد شیخ رشید کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کا استعفی دینے کی وجہ کچھ اور نہیں ہے صرف اور صرف نواز شریف ہے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر اور عمران خان کے درمیان جو ناراضگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے وہ ناراضگی نواز شریف کی وجہ سے تھی کیوں کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی اور شہزاد اکبر کو اسی بات سے اختلاف تھا ساتھ ہی ساتھ شیخ رشید نے اس بات کو واضح کیا کہ عمران خان فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ ملک کا فائدہ ہی اسی بات میں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بھیجنے کا فیصلہ عوان میں ہوا تھا ہم نے نواز شریف کو خود بھیجا ہے لیکن ہم نے صرف علاج کے لئے ان کو باہر بھیجا تھا اور سابق وزیراعظم صاحب سب کی آنکھوں میں دھول جھونک کر باہر جا کر بیٹھ گئے ہیں اور اب واپس آنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں ان کو واپس لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے ہم مزید کوشش کرنا پڑے گی ہمیں کیسیز کو مضبوط بنانا پڑے گا ان سب وجوہات کی وجہ سے عمران خان اور شہزاد اکبر کے درمیان اختلافات ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہی نعرہ رہا ہے کہ کرپشن کو ختم کیا جائے اور تمام کرپٹ لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کر دیا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *