اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران چینی صدر کو اہم شعبے میں مدد کی پیشکش کریں گے۔۔ اہم بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، اس سال ونٹر اولمپکس 2022 کی میزبانی چائنہ کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے چائنا کو اس بات کی مبارکباد دی ہے کہ وہ اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے کیونکہ ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرنا آسان نہیں ہے۔آئینہ ہفتے وزیراعظم عمران خان چائنہ کا دورہ کریں گے اور اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شامل ہوں گے عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم بہت اچھی ہے پاکستان میں کرکٹ ایک اچھے لیول پر کھیلی جاتی ہے تو میری خواہش ہے کہ چائنا کو پاکستان کرکٹ سکھائے اور چائنا کی ایک عظیم ٹیم جو کرکٹ ٹیم ہو وہ ابھر کر سامنے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ چائنا نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے چین اور پاکستان کا رشتہ پچھلے ستر سال پرانا ہے قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں بھی چائنا نے بہت سی قربانیاں دی ہیں پاکستان کی بہت مدد کی ہے قراقرم ہائی وے کی تعمیر چائنا کے بغیر ممکن نہ ہو پاتی ۔مزید وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے ان حالات میں اولمپکس کی میزبانی کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے چائنہ میں کرونا پہلے بھی بہت پھیلا ہے لیکن اس کے باوجود چائنا اس بار اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے اس بات پہ م یں چائنا کی کوششوں کو سراہتا ہوں ۔

ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چائنا وہ ایسی قوم ہے جس نے چالیس سال کے اندر 70 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا میں چائنا جب پہلی بار دورے پر گیا تھا تو تب بھی میری کوشش تھی کہ میں یہ بات جان سکوں کہ کس طرح چینی عوام غربت سے نکلی میں چاہتا ہوں کہ مجھے پتا چلے کہ کس طرح پاکستان کو غربت سے نکالا جا سکتا ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago