اہم خبریں

خود آئی ایم ایف سے ترلے کر کے قرضے لینے والا پاکستان 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک بڑے ملک کو دے گا!!! حیرت انگیز انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں سری لنکا کے وزیر تجارت نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سری لنکن میڈیا کا بیان سامنے آیا ہے کہ پاکستان سری لنکا کو 20 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

یہ کافی حیران کن بات ہے کہ پاکستان ان حالات میں سری لنکا کو قرضہ دے گا سری لنکن وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تمام معاہدے طے ہوگئے ہیں اور پاکستان سے لئے ہوئے بیس کروڑ ڈالر کے قرضے سے پاکستان سے چاول اور پاکستانی سیمنٹ وغیرہ خریدا جائے گا ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ میں واشنگٹن میں آئی ایم ایف کا اجلاس ہوا ہے جس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قرضے کی قسط دینے کا امکان ہے ۔

پاکستان نے قرضہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں اور پھر قرضے کی بحالی کے لیے اجلاس منعقد ہوا ہے اور پاکستان نے آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینے کے ساتھ ساتھ باقی تمام شرائط مان لی ہیں .پاکستان پہلے بھی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر کے قرض لیتا رہتا ہے ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago