نواز شریف لندن میں ہسپتال کے بجائے اسحاق ڈار کے ساتھ کہاں موجود تھے؟کیا سب کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل!

پاکستان (نیوز اویل)، نواز شریف کی اسحاق ڈار کے ساتھ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

نواز شریف کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بالکل تندرست ہیں اور فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں اسحاق ڈار نے بھی نواز شریف کے ساتھ فیکٹری کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔ یاد رہے گزشتہ روز نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کی گئی تھی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف اپنی بیگم کو بہت یاد کرتے ہیں اور ان کی جدائی میں نواز شریف کا دل ٹوٹا ہوا ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اگر بغیر علاج کے واپس آ جاتے ہیں اور جیل کاٹتے ہیں تو اس صورت میں ان کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے اور ان کے دل کا مرض بڑھ سکتا ہے ۔ اس لیے جب تک وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو جاتے تب تک وہ سفر نہیں کر سکتے ۔

ڈاکٹر شال کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف اس حالت میں سفر کرتے ہیں اور ان کو کرونا ہو جاتا ہے تو ان کی سانسیں رک سکتی ہیں اور موت واقع ہو سکتی ہے ۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو صحت مند غذا ، ورزش اور تناؤ سے آزاد جسمانی سرگرمیوں کا مشورہ دیا ہے اور کرونا کی ہی وجہ سے نواز شریف کی اینجیو گرافی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے اس کے علاوہ ڈاکٹر شال کا کہنا تھا کہ حالیہ چیک اپ کے دوران نواز شریف کو شدید زہنی دباؤ میں مبتلا پایا گیا ہے جو کہ ان کی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے اور قید تنہائی ، دل کا عارضہ اور ان کی اہلیہ کا غم ان کی حالت مزید خراب کر دے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *