اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کی تین ہفتوں میں چھٹی، نجم سیٹھی کی پھر سے انوکھی منطق، سوشل میڈیا صارفین کا طنزیہ اور دلچسپ ردعمل!

پاکستان (نیوز اویل)، نجم سیٹھی نے پھر سے اپنی انوکھی منطق شروع کر دی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تین ہفتوں میں چھٹی ہونے والی ہے۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے پہلے بھی ایسے بیانات سامنے آ چکے ہیں وہ اکثر و بیشتر ایسی پیشینگوئیاں کرتے رہتے ہیں جو کہ ہمیشہ غلط ثابت ہو رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ نجم سیٹھی صاحب چالیس ہزار بار ایسے دعوے کر چکے ہیں اور وہ ہمیشہ غلط ثابت ہوتے ہیں تو اینکر کو چاہیے کہ ان سے شرط لگا لیں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے چوک میں کان پکڑوا لیں گے ۔ ایک نے کہا کہ پاگل خانے میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک پاگل کی سوئی ایک جگہ پر اٹک جاتی ہے اور وہ اس بات سے پیچھے ہی نہیں ہٹ رہا ہوتا تو اس لیے اسے پاگل خانے میں جمع کرایا جاتا ہے یہ کیس بھی مجھے ایسا ہی نظر آتا ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی صاحب آپ صرف یہ بتا دیں کہ وہ تین ہفتے کب سے شروع ہوں گے ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago