عمران خان نے ایک ایٹمی طاقت کو آئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، عمران نیازی کو آئینی طریقے سے ہٹانا ہی۔۔۔۔۔ حمزہ شہباز شریف کا اہم اعلان!

پاکستان (نیوز اویل)، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو قومی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے بوجھ تلے دبا دیا ہے اور آئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ایک ایٹمی طاقت کو عمران خان نے آئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے اور ملک کا ہر فرد قرضے میں ڈوبا ہوا ہے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اب ہمارا آعینی فرض بن گیا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے پورے اقدامات کر لیے ہیں اور پوری طرح تیار ہیں عوام کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ عمران خان کے دن پورے ہو گئے ہیں اب مزید وہ اقتدار نہیں سنبھال سکیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بائیس ماہ تک اکاوئنٹ منجمد رہے اور اب انہیں برطانیہ نے کلین چٹ دے دی ہے اور اس کا مطلب ہے کہ اب عمران نیازی کو اپنا منہ چھپا کر بھاگ جانا چاہیے اور اپنی فارن فنڈنگ کیس کا جواب ڈھونڈنا چاہیے ساڑھے تین سال میں کرپشن انڈیکس 16 پوائنٹ اوپر چلا گیا ہے اور غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *