فیصل واڈا کی نااہلی کے بعد اب کس کی باری۔۔۔ پی ٹی آئی کے لیے ایک اور بری خبر!

پاکستان (نیوز اویل)، فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھی نااہل قرار دیا جائے کیونکہ عمران خان ان کے غیر قانونی کاموں کو سپورٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فیصل واوڈا کے جھوٹ کو چھپانے پر اور غیر قانونی کاموں میں ان کی پشت پناہی کرنے پر نااہل قرار دیا جائے کیوں کہ فیصل واڈا کو وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عمران خان کو اس کا کچھ پتا ہی نہ ہو۔

یاد رہے کہ 2018 میں فیصل واڈا نے جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا تھا انہوں نے جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع چھپائے نہ تو منی ٹریل دی نہ ہی ٹیکس ادا کیا گیا۔ یہ درخواستیں دو سال پہلے مخالفین کی طرف سے دائر کی گئی تھیں اور آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ سنا دیا ہے اس کے علاوہ درخواست گزاروں نے سرٹیفکیٹ کی کوپیز بھی جمع کروائی تھیں اور جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ فیصل واڈا نے جون 2018 میں امریکی شہریت چھوڑی جسے بھی فیصل واڈا نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *