اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضگی اور علیحدگی۔۔۔۔۔ کیا خاتون اول لاہور میں قیام پذیر ہیں؟ حیران کن انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان کشیدگی اور ناراضگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے اور بشری بی بی لاہور میں رہ رہی ہیں ۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جو کہ ڈاکٹر شہباز گل ہیں ان کا اس حوالے سے جو بیان سامنے آیا ہے ان کے مطابق انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان صاحب کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور جو صحافی اس طرح کی گھٹیا خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کو عدالت میں لے جایا جائے گا۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اور صحافت میں لوگوں کے خاندانوں کو بیچ میں نہ لائیں اور یہ کہ بشری بی بی پہلی بات یہ کہ وہ پچھلے 4 ماہ سے لاہور نہیں گئیں اور اگر وہ اس سال لاہور گئی بھی تھیں تو وہ ایک ہفتے کے لیے گئی تھیں ۔

یاد رہے کہ خاتون اول بشری بی بی کی بہت قریبی دوست فرخ خان کا بھی بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے یہ سب باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی اسلام آباد میں بنی گالا میں ہی موجود ہیں اور وہ ان کے پاس لاہور میں نہیں ہیں ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago