چودھری برادران نے شہباز شریف کو ق لیگ میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی… حیران کن انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا ایک طنزیہ ٹوئٹ سامنے آیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔

اس بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چودھری برادران نے شہباز شریف کو مسلم لیگ کا جوائن کرنے کی دعوت دے دی ہے ، شہباز شریف نے بھی سوچنے کا کہا ہے ، مسلم میک ق میں کم ازکم تھوڑی زیادہ عزت ملے گی ، یہاں تو بیچارے ویسے ہی پاؤں پڑنے کے لیے رکھے گئے ہیں ، کبھی سیاسی مخالفوں کے تو کبھی اپنوں کے۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام اپوزیشن پارٹیز آپس میں مل رہی ہیں اور حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہیں پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی اور اس میں ان کے ساتھ مریم نواز شریف ، حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لے کر آئیں گے اور ساتھ ہی ساتھ 23 مارچ کو لانگ مارچ ضرور کریں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ سمجھے کہ ہم ڈر کر بیٹھ جائیں گے اب ہم سب مل کر حکومت کو ہٹائیں گے ۔ اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون اور قاف لیگ میں بھی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لئے اتفاق رائے ہوا ہے جبکہ جہانگیرترین گروپ میں فی الحال سیاسی صورتحال کو مزید دیکھنے اور عمران خان کا فی الحال ساتھ نہ چھوڑنے کی بات کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *