اہم خبریں

اچھے لائف اسٹائل والے بھی تیاری پکڑ لیں۔۔۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان تک پہنچیں گے! وزیراعظم عمران خان نے وارننگ جاری کر دی۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان نے اچھے لائف اسٹائل والوں کو بھی وارننگ جاری کر دی ۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھے لائف اسٹائل والے بھی اب ٹیکس سے نہ بچ سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ٹیکس نہ دینے والے لوگوں کو پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ 22 کروڑ افراد ملک کی بہت بڑی طاقت ہوتے ہیں اور ایک مارکیٹ کی طرح ہوتے ہیں اور ہمارے یہاں 22 کروڑ افراد میں سے صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور جس کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات خراب ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نچلے طبقے کے حالات بہتر بنانے کے لیے راست پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس پروگرام کے تحت نچلے طبقے تک پہنچنے کی پوری کوشش کی جائے گی اور ان کو سہولیات دی جائیں ان کے لیے احساس پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا اور راست پروگرام کے ذریعے محنت کش افراد کو بہت آسانی ہو گی اور وہ بینکنگ سسٹم میں آئیں گے ان کے لیے سہولیات بڑھ جائیں گی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی ان کی پیسے بھجوانے کے لیے ہونے والی مشکلات کے حوالے سے اہم اقدامات کریں گے ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago