مولانا فضل الرحمن کی سیاست کے اختتام کی تیاریاں ، شہباز شریف اور زرداری کا مولانا صاحب کو ڈبل کراس کرنے کا منصوبہ! تہلکہ خیز انکشاف !

پاکستان (نیوز اویل)، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف مل کر مولانا فضل الرحمن کو ڈبل کراس کر رہے ہیں اور ان کی سیاست کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاریوں میں ہیں ہیں تاکہ اپنی پارٹیوں کو آگے لا سکیں اور ان کے لیے کوئی چھوٹی موٹی رکاوٹ بھی نہ ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ابھی کچھ مثبت اثرات نظر نہیں آتے نواز شریف اور زرداری اپنی گیم کھیل رہے ہیں جبکہ مولانا صاحب ان دونوں کے اندر پس رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو اگر یہ لگتا ہے کہ چودھری شجاعت حسین لوگ ان کا ساتھ دیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے وہ ہر طرح سے پورے پانچ سال عمران خان کا ہی ساتھ دیں گے تو یہ بات تو زرداری اور شہباز شریف کو بھول جانی چاہیے۔

یاد رہے شہباز شریف ، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان کا بھی رد عمل سامنے آیا تھا ان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ بہت اچھے طریقے سے کی ہے وہ اتنی جلدی نہیں گھبراتے اور گھبرائے ہوئے لوگوں کو اب چوہدری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آگیا ہے۔ اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ مونس الٰہی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *