وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے عوام کو پیٹرول استعمال کرنے کے حوالے سے انوکھا مشورہ دے دیا… عوام سراپا احتجاج!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے آج پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوام کے احتجاج پر کہا ہے کہ عوام پیٹرول کم استعمال کریں۔

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ وزیر خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر کے حساب سے 12 روپے 3 پیسے بڑھا دی گئی ہے اور پیٹرول کی اب نئی قیمت آج سے 159 روپے 89 پیسے ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

شبلی فراز نے عوام کو مشورہ دیا ہے اور پیٹرول کم سے کم استعمال کریں ، ہمارے پیٹرول کے کنویں ہوتے تو اور بات تھی ہمارے ملک سے پیٹرول نہیں نکلتا ہمیں باہر سے لینا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا حالات کچھ خراب ہیں اور اتنے سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں ہو سکتی یہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ یہ عالمی مہنگائی ہے اور اس لیے عوام کو اس میں ہی ایڈجسٹ کرنا پڑے گا ۔ ہماری کوشش ہے کہ بجلی کم خرچ ہو اس طر ح سے آئل کی امپورٹ کم ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *