اہم خبریں

وزیرداخلہ شیخ رشید اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف گواہ بن گئے، اپنی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میں ہوشربا انکشافات کر ڈالے!

پاکستان (نیوز اویل)، سینئر صحافی سلیم صافی نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف خطرہ بن رہے ہیں۔

سلیم صافی نے بتایا کہ ان کو شیخ رشید صاحب نے اپنی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کی تقریب رونمائی میں بلایا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی اپنا اظہار خیال کرنے کا موقع دیا گیا جس میں میں نے شیخ رشید صاحب کی موجودگی میں یہ کہا کہ بے شک آپ نے اپنی کتاب میں سچ لکھا ہے چاہے وہ آپ کے وزیر اعظم کے خلاف ہی جا رہا ہے سلیم صافی نے شیخ رشید سے کہا کہ آپ نے بے شک کتاب لکھنے میں ہمت سے کام لیا ہے لیکن ہم جیسے لوگوں کو کافی مواد دے دیا ہے کہ ہم وزیراعظم کے خلاف بھی بات کر سکتے ہیں۔

سلیم صحافی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کتاب میں کافی سچ لکھ گئے ہیں جس پر میں نے شیخ رشید صاحب سے کہا کہ میں آپ کو اس بات پر ایپریشیٹ کرتا ہوں ہو اور میں اس سے آپ کو اور آپ کے وزیراعظم کو چھیڑوں گا بھی اور آپ کے وزیر اعظم کے خلاف اس کو استعمال بھی کروں گا ۔ ان کی کتاب کے صفحہ 323 پر شیخ رشید نے جو چیزیں لکھی اس کے مطابق شیخ رشید صاحب خود گواہی دے رہے ہیں کہ پی ٹی وی کی طرف بڑھنے کا فیصلہ خود عمران خان صاحب کا تھا اور میں اور جاوید ہاشمی صاحب تو حق پر نہیں تھے لیکن عمران خان اور طاہر القادری صاحب ہیں پی ٹی وی کی طرف جانے کے لیے بضد تھے ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago