پاکستان میں موجود قرآن کا پہاڑ جہاں کروڑوں قرآن محفوظ ہیں

دنیا میں بہت سی جگہوں سے قرآن کے اوراق ملتے رہتے ہیں جنہیں محفوظ جگہوں پر رکھ دیا جاتا ہے ۔

حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں بھی ایسی ہی ایک جگہ موجود ہے جہاں پر ہزاروں قرآن پاک موجود ہیں یہاں سے صدیوں پرانے قرآن پاک کے نسخے ملے ہیں یہ جگہ ایک پہاڑ ہے جس میں غار موجود ہیں اور وہاں سے صدیوں پرانے قرآن مجید کے نسخے ملے ہیں جو کہ ہاتھ سے لکھے ہوئے ہیں۔ اور اس جگہ کا نام جبل نور القرآن ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ کوئٹہ میں موجود اس پہاڑ میں دو بھائیوں نے سالوں پہلے قرآن پاک کے نسخے جمع کرنا شروع کیے تھے اور اب لاکھوں کی تعداد میں قرآنی نسخے یہاں موجود ہیں اور اب اسے ایک میوزیم کی شکل دے دی گئی ہے لوگ دور دور سے یہاں آتے ہیں اور زیارت کرتے ہیں ۔

جبل نور القرآن میں کوئی ایک غار نہیں ہے بلکہ یہ سو سے زائد چھوٹے بڑے غاروں پر مشتمل ہے یہاں لوگ زیارت کے لیے بھی آتے ہیں اور عبادت کے لئے بھی آتے ہیں اس پہاڑی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلے میں یہاں ضعیف نسخے دفن کوتا تھا پھر اور دوست بھی اس میں شامل ہو گئے اور پھرر ہم نے یہ پہاڑی حاصل کر کے وہاں پر سرنگیں کھودنا شروع کیں اور ان میں قرآن کے شہید نسخوں کی تدفین کرنے لگے اور جو نسخے کم ضعیف حالت میں ہوتے ہیں ان کو ہم ری پیئر کرتے ہیں اور ان کو محفوظ بناتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *