اہم خبریں

وفاقی وزیر آبدیدہ!اعجاز شاہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے دکھی ہو گئے!!!

پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سوشل میڈیا پر نا مناسب اور نازیبا قسم کے ٹرینڈز چلائے گئے تھے اور ان کی مزمت تمام وزراء نے بھی کی تھی اور عمران خان کی اہلیہ کے بارے میں بھی نامناسب گفتگو کی گئی تھی۔ اور ان ٹرینڈز کی وجہ سے وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہو گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے بارے میں ایسی نا مناسب باتیں کہنا غلط بات ہے اور وزیراعظم اور ان کے خاندان پر اس قسم کے ذاتی اور نامناسب حملے کسی پڑے لکھے معاشرے اور لوگوں کی عکاسی نہیں کرتا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ رائے بھی دی کہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزوں کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں اور نوٹس لینا چاہیے ۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے سے صابر محمود ھاشمی نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر یہ الزام ہے کہ اس نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا قسم کے ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چلائے ہیں جس میں اس نے نے جادو گرنی ٹھس ہو گئی عمران نیازی گٹر کا کیڑا ، جیسے اور بھی بہت سی نازیبا ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چلائے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر مسلم لیگ نون کافی بھرک رہی ہے ۔ مریم نواز شریف نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ صابر محمود ھاشمی کا دن دہاڑے اغواء حکومت کی بد حواسی کو ظاہر کرتا ہے کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے جس کی ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی ساتھی ساتھ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی صابر محمود ھاشمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago