کینو کا زیادہ استعمال صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ۔۔۔ بہت سی بیماریوں کا سبب!

پاکستان (نیوز اویل)، کینو میں وافر مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ وٹامن سی انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔اچھی اور صحت مند جلد کے لیے سپلیمنٹس کا استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ کینو کھایا جائے کیونکہ یہ ایک قدرتی ذریعہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ کینو میں موجود وٹامن سی زخم جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

یہ جسم کی سوزش سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے ہے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتا ہے۔کینو میں وافر مقدار میں میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس لیکن وہ میں ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے سے رکنے میں مدد دیتا ہے۔ فائبر جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ فائبر ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کینو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ بینائی اور قوت مدافعت کے لیے بہت اہم ہیں۔

یہ آئرن کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے ہے۔
کینو میں وافر مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے۔ یہ سردیوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چونکہ سردیوں میں اکثر لوگ پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں، کینو کھانے سے وہ اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کینو کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ کینو کا بہت زیادہ استعمال موٹاپے کا سبب بنتا ہے اس میں موجود فروٹ شوگر چربی میں تبدیل ہو کر وزن بڑھانے کی وجہ بنتی ہے۔ وزن بڑھنے سے شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ کینو کا بے تحاشہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے آئے اور جوس کی بجائے فروٹ کھانے کو ترجیح دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *