اہم خبریں

صفحہ نمبر 273 کی کہانی!تاریخ میں پہلی بار ، ساری کی ساری قوم کتاب کے ایک ہی صفحے پر!

پاکستان (نیوز اویل)، یہاں صفحہ نمبر 273 کی بات وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا صفحہ ہے ۔ حال ہی میں پوری عوام میں ہلچل مچی ہوئی ہے کہ آخری اس صفحے پر کیا لکھا ہوا ہے ۔

صفحہ نمبر 273 کی بات باہر نکل جاؤں پروگرام کے دوران جو کہ غزیدہ فاروقی کا تھا اس میں احسن اقبال نے ریحام خان کی اس کتاب کا ذکر کیا تھا اور اس کے اس پیج حوالہ دیا تھا جس پر سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔ لیکن اس بات کے وائرل ہو جانے کا فائدہ صرف اور صرف ریحام خان کو ہے جو اس وقت بہت خوش ہیں یاد رہے ریحام خان کی اس کتاب کو بین کر دیا گیا تھا ریحام خان کے مطابق اس کتاب میں انہوں نے بہت سے سیاسی رازوں کو فاش کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری کتاب کی پبلسٹی پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف نے کی تھی اب بھی ان کے ہی دوست کر رہے ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے صرف کتاب کا نام لینے پر ہی لمبے لمبے درس دیے گئے ہیں اور وہی وزراء یہ بھی دیکھیں کہ میرے بارے میں کیا کہا گیا گیا تھا۔ شیخ رشید سمیت کئی وزراء نے میرے بارے میں نا مناسب گفتگو کی تھی وہ بھی ایک لائیو پروگرام میں بیٹھ کر لیکن اس وقت تو کسی کو بھی یہ بات اخلاق سے گری ہوئی نہیں لگی تھی۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago