اہم خبریں

اسلام میں 4 نہیں بلکہ 17 شادیاں جائز!عامر لیاقت کے حیران کن بیان نے نئی بحث چھیڑ دی۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، شادیوں کے حوالے سے اپنے بیان سے ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک نیا ہی انکشاف کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ساتھ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس میں جب ان سے چار شادیوں کے حوالے سے بات کی کہ اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں تو اس پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اسلام میں چار شادیاں نہیں جائز بلکہ اسلام میں سترہ شادیاں جائز ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اسلام میں 17 شادیاں جائز ہیں ہیں دو دو کرکے کریں تین تین کریں یا چار چار ۔ کسی بیوی کے انتقال کے بعد ایک اور شادی کرلیں تو اس طرح سے اسلام میں 17 شادیاں جائز ہیں . اور ان سے جب پوچھا گیا کہ شادی جن کی نہیں ہو رہی ہے اس حوالے سے کوئی وظیفہ ہے ان کا کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے کوئی وظیفہ نہیں ہے آپ بس علاج کروائیں اور ایک ہی جگہ سے علاج کروائیں۔

یاد رہے ڈاکٹرعامرلیاقت آج کل میڈیا میں بہت مقبول ہوئے ہیں اور آئے روز خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت نے حال ہی میں ایک 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کی ہے جس کے بعد وہ میڈیا پر کافی نظر آ رہے ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرام میں بھی ان کو بلایا جارہا ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago