صحافی سلیم صافی کا عمران خان سے معصومانہ سوال!‏ فروغ نسیم ایم کیوایم کے کوٹے میں آپ کے وزیر ہیں، اور وہ خود کو ایم کیوایم کا نمائندہ کہتے ہیں۔۔۔ جبکہ ایم کیوایم کی قیادت کہتی ہے کہ وہ ہمارے وزیر نہیں۔۔۔ ان دونوں میں فیک نیوز کونسی ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، ‏صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان سے معصومانہ سوال کر ڈالا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹیویٹر پر سلیم صافی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ “عمران خان سے ایک سوال:: ہم سب کی زبان بندی کے لئے ڈریکونین آرڈیننس تیار کرنے والے فروغ نسیم ایم کیوایم کے کوٹے میں آپ کے وزیر ہیں۔ وہ اپنے آپ کو ایم کیوایم کا نمائندہ کہتا ہے جبکہ ایم کیوایم کی قیادت کہتی ہے کہ وہ ہمارے وزیر نہیں۔۔ ان دونوں میں فیک نیوز کونسا ہے؟”

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پیکا ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس پر دستخط کر کے اہم قانون کی بنیاد رکھ دی ہے اور اس قانون کے حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات واضح کی تھی کہ اب جھوٹی یا فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے صدر عارف علوی کے سامنے درخواست پیش کی گئی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر کے باقاعدہ طور پر اس قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ اور جھوٹی خبر پھیلانے والے کو جرمانے کے ساتھ ساتھ پانچ سال قید بھی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *