اہم خبریں

“نا تجربہ کار” عمران خان تجربہ کاروں سے بہتر!روس کا دورہ بھی منسوخ نہیں کیا اور علانیہ دنیا کو یہ بھی بتا دیا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، انور لودھی کا کہنا تھا کہ “ناتجربہ کار عمران خان تجربہ کاروں سے بہتر ہے” انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نے روس کا دورہ بھی منسوخ نہیں کیا اور روس میں توانائی کے حوالے سے منصوبوں پر بات چیت بھی کر لی ہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورے پر روس میں موجود ہیں اور ان کی اس ملاقات میں خطے کی صورت حال، اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے ۔ پہلے وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر سے ملاقات کے لیے ایک گھنٹے کا وقت طے کیا گیا اور پھر اس کا دورانیہ بڑھا کر 3 گھنٹے کردیا گیا۔

ملاقات سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ہلاک ہونے والے روسی سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی گلدستہ چڑھایا وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ روس سےمتعلق فضول باتوں کو بالکل ہی
بےبنیاد قرار دے دیا۔
اور خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان روسی صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز روس پہنچے۔ ماسکو ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ نے کیا، اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago