بھارت نے فلم ” تارے زمیں پر ” بنائی اور پاکستان نے فلم “طیارے زمیں پر” بنا ڈالی۔۔۔۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے وزیر جیل خانہ فیاض الحسن چوہان کا بیان!

پاکستان (نیوز اویل)، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہو گئے ہیں اور تین سال مکمل ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کیا اور ان کی جرات اور بہادری پر انہیں وطن کے لئے اور پوری قوم کے لئے قابل فخر قرار دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت نے فلم ‘تارے زمیں پر‘ بنائی اور پاکستان نے فلم ‘طیارے زمیں پر‘ بنا ڈالی ۔ اور ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ۔

یاد رہے کہ فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے نوجوانوں نے بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا تھا اور بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے جو کہ پاکستانی حدود میں آ گئے تھے ۔ اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ لیا تھا اور پھر بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے پلائی گئی تھی اور رخصت کر دیا گیا تھا اور بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ری ٹورٹ گیلری میں محفوظ کر لیا گیا تھا جو کہ ہمارے پاک فوج کے نوجوانوں کی جرات اور بہادری کا نشان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *