اس بار پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کی انعامی رقم میں بہت بڑا اضافہ۔۔۔۔ حیران کن اعلان کر دیا گیا!

پاکستان (نیوز اویل)، اس بار پی ایس ایل 7 جیتنے والی ٹیم کی انعامی رقم میں بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

آج بروز اتوار پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا اور جیتنے والی ٹیموں کی انعامی رقم میں بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے پی ایس ایل پچھلے سیزنز میں میں انعامی رقم پانچ کروڑ روپے تھی جس میں اب 3 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو آٹھ کروڑ روپے ملیں گے جبکہ رنراپ ٹیم کو تین کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کہ پچھلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی تھی اور اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم جیتا ہوا میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی میچ کا آخری اوور بہت شاندار رہا تھا جس میں میچ لاہور قلندرز کے ہاتھ میں آگیا تھا اور لاہور قلندرز یہ میچ جو کہ ایک طرح سے ان کے لئے جیتنا ممکن نہیں نظر آ رہا تھا وہ جیت گئے اور فائنل میں اپنی جگہ بنا لی تھی اور آج بروز اتوار کو پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان شام کو سات بجے شروع ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *