بلاول کا عوامی لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ’گو سلیکٹڈ گو‘ کا نعرہ….. اپوزیشن کا اگلا قدم کیا ہوگا حیران کن انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، کراچی میں پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ مزار قائد سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی لانگ مارچ کے آغاز میں ہی ’گو سلیکٹڈ گو‘ کا نعرہ لگا دیا۔

آج سے شروع ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی قیادت کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں مزارِ قائد پہنچے، جہاں انہوں نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر کراچی کے عوام احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں، کراچی کے عوام نالائق اور نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور حکومتِ سندھ کے ہاتھ پاؤں بندھے ہیں، لیکن سندھ حکومت کم وسائل کے باوجود کراچی کے عوام کی خدمت کر رہی ہے، ہم عمران خان کو بھگائیں گے، عوامی حکومت آئے گی، جب تک کٹھ پتلی، سلیکٹڈ ہے سندھ ترقی کر سکتا ہے نہ پاکستان۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، ہر صوبے اور ہر زبان والے یہاں بستے ہیں، کٹھ پتلی حکومت کے 3 سا ل ہونے پر کراچی کے عوام احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں، نااہل اور ناجائز وزیرِ اعظم نے کراچی، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، عمران خان کی حکومت ہر صوبے کے حقوق پر ڈاکہ مار رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *