روس یوکرین جنگ افسوس ناک خبر سامنے آگئی۔۔۔ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز بمباری میں تباہ ہوگیا روسی صدر نے نیوکلیئر ڈیڑ نس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا!

پاکستان (نیوز اویل)، روس کے صدر پیوٹن نے نیوکلیئر ڈیٹرنس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بجائے اس میں شدت آرہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ائیرپورٹ پر کھڑا تھا جو کہ بمباری کے دوران تباہ ہو گیا ہے یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ تھا اور وہ تباہ ہو گیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین کے وزیر اعظم سے آج رابطہ کیا ہے اور انہیں بتایا کہ صورت حال مزید بگڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی چاہتے ہیں کہ تنازعات کو مل کر بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے بھی بات چیت کی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی بات میں سب کی بہتری ہے کہ روسی صدر کو جنگ بندی کے حوالے سے راضی کیا جائے۔ کیونکہ یہ پوری دنیا کے لیے خطرہ پیدا کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *