وزیراعظم عمران خان نے کل جو تقریر کی لگتا ہے ان کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی۔۔۔۔۔ وزیراعظم کی پیکا قانون کے حوالے سے بات پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز عوام سے ہونے والی باتوں پے چیف جسٹس اطہر من اللہ ریمارکس دے دیے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل جو تقریر کی لگتا ہے ان کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی ان کو پیکا قانون کے حوالے سے ٹھیک سے کچھ بتایا نہیں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے لگتا ہے وزیراعظم صاحب کو ٹھیک طریقے سے کچھ بتایا نہیں گیا ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون تو 2016 سے موجود ہے ہم بس اس میں ترمیم کر رہے ہیں اور اس کی بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم نے کہا کہ روس جانے کا مقصد گندم اور گیس کی درآمد کے معاہدے کرنا تھا جو کہ کامیابی سے طے کر لیے گئے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے 5 روپے فی یونٹ بجلی اور 10 روپے فی لیٹر پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وزیراعظم لائیو پروگرام میں عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل 10 10 روپے اور بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *