“گھبرانا نہیں ہے اچھا‘‘؟وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات پر مریم نواز شریف کا طنزیہ ٹویٹ۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات پر مریم نواز شریف نے طنزیہ ٹویٹ کر دیا اور کہا کہ “گھبرانا نہیں ہے اچھا‘‘؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک دن کے لیے لاہور آئے تھے جہاں انہوں نے پہلے کچھ دیر کے لیے چودھری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پھر ایک تقریب سے خطاب بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے عمران خان کے ساتھ ہی ہیں اور عمران خان پہاڑ ہیں ہم تو ان کے نیچے دب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان کی خیریت دریافت کی ہو چھوٹی سی ملاقات کے بعد چلے گئے ۔

اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہی ہے لیکن یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان یہی بات ہوئی ہے کیوں کہ اس حوالے سے فی الحال تصدیق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *