اہم خبریں

پی ٹی آئی کو 12 ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ، نہ ریکارڈ نہ ہی فنڈز موجود ۔۔۔حیران کن انکشافات نے پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی!

پاکستان (نیوز اویل)، اکبر ایس بابر جو کہ سب پی ٹی آئی رہنما ہے انہوں نے حیران کن انکشافات کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بارہ ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی تھی جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔

اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بارہ ممالک سے فنڈنگ ہوئی تھی جس کا نہ تو کوئی ریکارڈ موجود ہیں نہ ہی یہ معلوم ہے کہ وہ فنڈز کہاں گئے اس کے علاوہ 14 بینک اکاؤنٹ ایسے تھے جو پی ٹی آئی نے چھپائے اور پھر اگر یہ کہا جائے کہ پی ٹی آئی کرپشن نہیں کر رہی تو یہ تو بہت زیادتی کی بات ہے۔

اکبر ایس بابر نے اپنی پیش کی ہوئی رپورٹ میں میں یہ تفصیلات بتائیں کہ پی ٹی آئی کو ڈنمارک ، جرمنی، متحدہ عرب امارت، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، سنگاپور، نیوزی لینڈ، ہانک کانگ، فن لینڈ، آسٹریا، سعودی عرب اور ناروے سے 73 لاکھ ڈالرز سے بھی زیادہ کی فنڈنگ ہوئی ہے ۔ اور اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو 94 ہزار پاؤنڈز اور 27 ہزار یورو کی بھی فنڈنگ ہوئی ہے جس کا کچھ پتہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو کرپشن سے پاک بن رہی ہے ایسا بالکل نہیں ہے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے 14 بینکوں کی ڈیٹیل چھپائی گئی تھی اور ان کی کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں اور جو تفصیلات مہیا کی گئی تھی وہ مکمل نہیں تھیں ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago