اہم خبریں

حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ سب کو نوکریاں دیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ ۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر بے روزگار طبقہ سیخ پا!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہنر سیکھیں کیونکہ حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ ہر کسی کو نوکری دے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم غریب طبقے کے لیے کام کر رہے ہیں یہ جو ٹیکس لئے جا رہے ہیں میری پوری کوشش ہے کہ یہ غریب طبقے پر لگائے جائیں اور عوام کو بہت بڑا ریلیف دے چکے ہیں جس میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں کم کرنا ہے آئی ٹی کمپنیوں کو سہولت دے رہے ہیں نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کوئی ہنر سیکھیں ای ٹی ڈپلومہ حاصل کریں اور روزگار کمائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا ہے اور ہم عوام کو بلا سود قرضے دیں گے ہمیں جس راستے پہ چلنا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چلے اور اس وجہ سے ہم وہ مقام اور عزت حاصل نہیں کر سکے جس کے ہم حقدار ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے گھر دینے کی سکیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے صرف امیر افراد ہی گھر بناسکتے تھے اور جس کی وجہ سے ہمارے یہاں کچی آبادیاں بڑ رہی تھیں تو اس لیے ہم نے بینکوں کی مدد حاصل کی ہے اور اب تنخواہ دار وہ طبقہ کرایے کے گھر میں مقیم تھا اب اپنے گھر میں رہ کر قسطیں ادا کر سکتا ہے اور اپنے گھر میں سکون اور عزت سے رہ سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے صحت کارڈ کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ اس سے غریب طبقے کو کتنا فائدہ ہو رہا ہے اور وہ آسانی سے مفت علاج کروا سکتے ہیں ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago